Categories: قومی

مغربی بنگال میں کَل ہونے والے اسمبلی چناﺅکے پانچویں مرحلے کے لیے سبھی تیاریاں مکمل

مغربی بنگال میں کَل ہونے والے اسمبلی چناﺅکے پانچویں مرحلے کے لیے سبھی تیاریاں مکمل

مغربی بنگال میں جہاں کَل اسمبلی چناﺅکے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، سبھی ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گا۔ چناﺅکمیشن نے ہر پولنگ اسٹیشن پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ وِی وِی پیٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چناﺅعمل کی شفافیت اور ساکھ میں اضافہ کیا جاسکے۔ کمیشن نے پانچویں مرحلے کیلئے مغربی بنگال میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کی 853 کمپنیاں تعینات کی ہیں جب کہ سابقہ مرحلے میں 789 کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں۔ کمیشن چاہتا ہے کہ کوچ بہار ضلعے میں سِیتل کوچی کی طرح پھر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ پیش آئے۔

اِس سے پہلے چناﺅکمیشن نے 24 گھنٹے تک اِس مرحلے کیلئے انتخابی مہم بالکل نہ ہونے دینے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں انتخابی مہم اپنے مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ختم ہوگئی تھی۔

عالمی وبا کے پیش نظر چناﺅکمیشن نے ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار رائے دہندگان کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جب کہ اِس سے پہلے 1500 رائے دہندگان کو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت تھی۔ اُن رائے دہندگان کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت کے متبادل میں توسیع کی گئی ہے جو کووڈانیس سے متاثر ہیں۔ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ہر پولنگ اسٹیشن، پینے کا پانی، انتظار کرنے والے شیڈ، پانی کی سہولت کے ساتھ بیت الخلا، روشنی کے لیے مناسب انتظامات اورمعذور افراد کے لیے مناسب چلنے کا انتظام جیسی کم سے کم یقینی سہولتوں سے لیس ہو۔ خصوصی سہولتوں میں پولنگ اسٹیشن کو لازمی طور پر سینیٹائز کیا جانا اور ہر پوائنٹ پر ووٹروں کی تھرمل چیکنگ بھی شامل ہے۔

مغربی بنگال میں چار مرحلوں میں 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 135 پر پہلے ہی ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ ریاست میں 8 مرحلوں میں چناﺅہوں گے۔ اسمبلی چناﺅکے پانچویں مرحلے کے دوران چھ ضلعوں میں 45 سیٹوں کے لیے کُل 319 امیدوار قسمت آزمائیں گے، جن میں 39 خواتین بھی شامل ہیں اور ایک کروڑ 12 لاکھ سے زیادہ ووٹرس ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اِن میں 55 لاکھ 80 ہزار خاتون ووٹرس بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر اِس مقصد کے لیے 15 ہزار 789 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

9 ریاستوں میں پھیلے 12 اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ کرناٹک میں بیلگام اور آندھراپریش میں تروپتی سمیت لوک سبھا کی دو سیٹوں کے بیک وقت ضمنی چناﺅکے لیے بھی کَل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مغربی بنگال میں اسمبلی چناﺅکے ساتویں کے ساتھ ساتھ آٹھویں اور آخری مرحلے کے لیے بھی چناﺅمہم میں اب تیزی آگئی ہے۔ پانچ ضلعوں کے 36 اسمبلی حلقوں میں 26 اپریل کو ساتویں مرحلے کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ چار ضلعوں میں 35 اسمبلی حلقوں کے لیے 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور چناﺅکا یہ مرحلہ آٹھواں اور آخری ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 2مئی کو کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago