Categories: قومی

باغی ایم ایل اے بھگوڑا، غدار، بے ایمان، استعفیٰ دے کر الیکشن لڑیں: سنجے راوت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 26 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے اتوار کو پہلی بار باغی ایم ایل اے کے لیے سخت زبان کا استعمال کیا۔ باغی ایم ایل اے کو بھگوڑا، بے ایمان اور غدار قرار دیتے ہوئے انہوں نے انہیں استعفیٰ دینے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان دنوں باغی ایم ایل اے ایکناتھ شندے کی قیادت میں گوہاٹی کے ہوٹل رادیشن میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں سنجے راوت نے مرکزی وزیر نارائن رانے کی بغاوت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی شیو سینا کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راوت نے کہا کہ آسام کے سیلاب میں لاشیں تیر رہی ہیں اور وہ سبھی ہوٹل میں مزے کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف پونے اور ممبئی میں شیوسینکوں کے مظاہرے جاری ہیں۔سنجے راوت نے کہا کہ شیوسینا کا ایک ہی باپ ہے اور وہ ہے بالا صاحب ٹھاکرے۔ باغی ایم ایل ایز کے کئی باپ ہیں۔ اس لیے ان سب کو بالاصاحب ٹھاکرے کے نام پر ووٹ کی بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ باغی ایم ایل اے کو زبردستی گوہاٹی کے ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں کل 340 کمرے ہیں اور ان ایم ایل اے کو 40 کمروں میں رکھا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راوت نے کہا کہ انہوں نے خود آسام کے وزیر اعلیٰ اور وزیر سیاحت کو فون کیا تھا اور ثقافتی پروگراموں کے لیے اسی ہوٹل میں 20 کمرے مانگے تھے، لیکن کمرہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ باغی ایم ایل اے گوہاٹی کے ہوٹل میں گانجہ اور افیم پی رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ تمام ایم ایل اے اب ہندوتوا اور بالا صاحب ٹھاکرے کی بات کرنے لگے ہیں۔ انہیں ڈھائی سال تک یہ سب یاد نہیں رہا۔ ان میں سے کئی ملائی دار محکمہ لئے تھے اور ملائی کھارہے تھے۔ ان ایم ایل اے نے بالا صاحب ٹھاکرے کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago