Urdu News

الٹ نیوز کے بانی محمد زبیرایک دن کی پولیس حراست میں

الٹ نیوز کے بانی محمد زبیر

نئی دہلی، 28 جون (انڈیا نیرٹیو)

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے صحافی اور فیکٹ چیک سے مربوط ویب سائٹ الٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کو ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ محمد زبیر پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق زبیر کو 27 جون کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے بعد اسے 27 جون کی شام کو گرفتار کیا گیا۔ رات کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ براری کی رہائش گاہ پر پیش کیا گیا۔ اس دوران زبیر کے وکلاسوتک بنرجی اور کنول پریت کور نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے زبیر کو پولیس حراست کے دوران اپنے وکیل سے آدھے گھنٹے تک بات کرنے کی اجازت دی۔ اسے ایک دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھی بھیج دیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اسے 28 جون کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے۔

Recommended