Urdu News

امت شاہ نے آسام – میزورم کے وزرائے اعلی سے اپیل کی کہ وہ سرحدی تنازعہ کو پر امن طریقے سے حل کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

امت شاہ نے آسام – میزورم کے وزرائے اعلی سے اپیل کی کہ وہ سرحدی تنازعہ کو پر امن طریقے سے حل کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام اور میزورم کے مابین جاری سرحدی تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اپیل کی۔شاہ نے پیر کو دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کی۔ ذرائع کے مطابق، شاہ نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسو شرما  اور میزورم کے وزیر اعلی زورام تھانگا سے بات کی اور ان سے سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کو کہا۔ شاہ کے ساتھ بات چیت کے بعد، دونوں وزرائے اعلیٰ اس معاملے پر امن برقرار رکھنے پر راضی ہوگئے، جس کے بعد دونوں ریاستوں کی پولیس متنازعہ جگہ سے واپس آگئی۔

دراصل، آسام اور میزور م کے مابین سرحدی تنازعہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ پیر کے روز بھی دونوں ریاستوں کی سرحد پر تنازعہ پر تشدد پھیل گیا۔ اس پر، دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی نے اس معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ شاہ نے اس معاملے میں مداخلت کی اور دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کو یہ معاملہ پرامن طریقے سے طے کرنے کا مشورہ دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ریاستوں کے مابین سرحدی تنازعہ کے سلسلے میں 1995 سے لے کر اب تک متعدد دوروں پر بات چیت ہوچکی ہے، لیکن حل نہیں ہوسکا۔ آسام کے تین اضلاع میزورم، کولاسب، ممیت اورآئیزول، اور آسام کے کریم گنج، کچھار اور ہیلاکانڈی ایک دوسرے سے ملحق ہیں۔

Recommended