Urdu News

امیت شاہ نے جے اینڈ کے میں سیکورٹی سے متعلق مسائل پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

دہشت گردانہ حملوں میں متاثرہ  پریوار والوں کے ساتھ ملاقات کی

جموں،13؍ جنوری

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جو جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کو جموں میں حکام کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی سے متعلق مسائل پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔شاہ راجوری میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے جمعہ کو جموں پہنچے تھے۔

جموں ہوائی اڈے پر ایل جی منوج سنہا نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ نے  سیکورٹی فورسز کے ساتھ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کا دورہ  کیا  اورحالیہ دہشت گردانہ  حملہ متاثرہ  پریوار والوں  کے ساتھ ملاقات  کی۔وزیر داخلہ کا یہ دورہ راجوری میں دو دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہوا ہے جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم اور 2 جنوری کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے اپر ڈانگری گاؤں میں دو دہشت گردانہ حملوں میں دو بچوں سمیت چھ شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔جہاں یکم جنوری کی شام چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، وہیں اسی علاقے میں ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم دھماکے میں دو بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

قبل ازیں 9 جنوری کو وزیر داخلہ نے قومی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔یہ ملاقات وادی کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ہوئی۔

Recommended