بھارت بندکے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کچھ کسان رہنماوں کو براہ راست بات چیت کے لیے مدعو کیا

نئی دہلی ، 8 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو دھرنے پر بیٹھے کچھ کسان رہنماوں کو براہ راست بات چیت کے لیے مدعو کیا۔ معلومات کے مطابق ، 13 کسان رہنماوں کو شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک اجلاس کے لیے بلایا ہے۔

منگل کو ملک بھر کے کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

کسان یونین نے امیت شاہ سے ملنے کا اشارہ دیا

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے بتایا کہ انہیں امیت شاہ کا ایک اجلاس کے لیے فون آیا ہے۔ ہمیں شام کے 7 بجے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ 10-12 کسان رہنماوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ٹکیت نے بتایا کہ وہ وزیر داخلہ سے ملنے جائیں گے۔

راشٹریہ کسان مزدور سنگھ کے قومی صدر شیو کمار شرما نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران دہلی کے آس پاس کسان رہنماوں کو نظربند رکھنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مطالبات پورے کریں۔

یہ ملاقات کسانوں سے اہم ملاقات جو بدھ کے روز ہونی ہے ایک دن قبل ہورہی ہے۔ گزشتہ اجلاسوں کے دوران ، حکومت نے کسانوں کے کچھ مطالبات کو قبول کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن زرعی قوانین کو واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی ، کسان رہنما ان قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر قائم ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…