ایٹا نگر، 10 اپریل
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج (پیر کو) اروناچل پردیش کے سرحدی گاؤں کبیتو میں ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے مالی سال 2022-23 سے 2025-26 کے درمیان سڑک کے رابطے کے لیے خاص طور پر 2500 کروڑ روپئے سمیت4800 کروڑ روپئے کی مرکزی شراکت کے ساتھ ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کو منظوری دی ہے۔
اس پروگرام سے نشانزد سرحدی گاوں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ نیز انہیں اپنے آبائی مقامات پر رہنے کی ترغیب دیں گے۔ اس سے نقل مکانی رکے گی اور سرحد کی حفاظت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں شمالی سرحد کے ساتھ 19 اضلاع کے 46 بلاکس کے 2967 گاؤں کو ‘وائبرنٹ ولیج پروگرام’ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر امت شاہ “گولڈن جوبلی بارڈر الیومنیشن پروگرام” کے تحت بنائے گئے اروناچل پردیش کے نو مائیکرو ہائیڈل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
اس کے ساتھ وہ انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کے بعد فورس کے جوانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نمتی میدان کا دورہ کریں گے اور والونگ وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…