افواج نے اعلیٰ سطح کی تیاری اور بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، زمین ، فضااور پانی سے فوجی دستوں کے لینڈنگ آپریشن کیے گئے
تینوں افواج کی سب سے بڑی دو سالہ مشق’ ایمپیکس‘ اتوار کو ختم ہو گئی۔ آندھرا پردیش میں کاکیناڈا کے قریب پانچ روزہ طویل مشق کے دوران ہندوستانی فوج کے دستوں کی ایک بڑی تعداد، ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں اور ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔
مشق میں تمام شعبوں میں پیچیدہ سرگرمیاں شامل تھیں ، جس نے تینوں خدمات کے درمیان اعلیٰ سطح کی تیاری اور بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا اور اس کی تصدیق کی۔
اس مشق کا پچھلا ایڈیشن جنوری 2021 میں جزائر انڈمان اور نکوبار میں ہوا تھا۔ اس بار فوج کے تینوں ونگوں نے آندھرا پردیش کے کاکیناڈا کے قریب 17-22 جنوری تک مشترکہ مشق ایمپیکس- 23 کا انعقاد کیا۔ مشق میں تینوں قسم کے جنگی دستوں ، بحریہ کے جہازوں اور فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور دیگر طیاروں نے حصہ لیا۔
اس مشق کا مقصد اپنے علاقوں کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہندوستان کی صلاحیتوں کی تصدیق کرنا تھا۔ اس میں تینوں افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی اور مشترکہ جنگ لڑنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا مقصد بھی شامل تھا۔