Urdu News

منور رانا کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر درج

منور رانا کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر درج

منوررانا کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر درج

فرانس گرجا گھر پر حملے کی حمایت میں گزشتہ کل منور رانا نے ایک متنازع بیان دیا تھا جس میں منور رانا نے کہا تھا کہ فرانس کے نیس شہر میں جو حملہ ہوا تھا وہ بالکل درست تھا۔ منور رانا کے اس بیان پر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔ سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارم پر منور رانا کے اس متنازع بیان کی کہیں حمایت تو کہیں مخالف دیکھی گئی ۔ اسی حمایت اور مخالفت کے بیچ منور رانا پر آج لکھنو کے حضرت گنج پولیس تھانہ میں ایک ایف ٓآئی آر درج کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق لکھنو کے حضرت گنج تھانے میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس میں منور رانا کے متنازع بیان پر سخت احتجاج درج کرایا گیا ہے۔

منور رانا ہندستان کے مشاعروں میں کافی مقبول ہیں تاہم ان کے اس بیان پر خود ان کے دوستوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ دوستوں کے ساتھ ملک کے باشعور افراد نے بھی منور رانا کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے مخالفت کی ہے۔

ٹوئیٹر پر گزشہ کل ایک ہیش ٹیگ میں کافی لوگوں نے منور رانا کی مخالفت کی ان میں کمار وشواس سرفہرست ہیں۔ منور رانا نے جس طرح سے ایک حملے کی حمایت کی ہے وہ کسی صورت میں مناسب نہیں ہے، اسی نظریے کو دیکھتے ہوئے منور رانا پر حضرت گنج پولیس اسٹیشن ، لکھنو میں ایک ایف آئی آر درج ہوا ہے۔

Recommended