Categories: قومی

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ

نئی دہلی ، 17 اگست

ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے روانہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا سی 17 گلوب ماسٹر طیارہ میں چار صحافیوں کے ساتھ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں اورکابل میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے عملے اور افسران سوار ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ ایران کے راستے ہندوستان پہنچے گا کیونکہ یہ طیارہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔ یہ طیارہ آج دوپہر غازی آباد میں آئی اے ایف کے ہنڈن ایئر بیس پر اترے گا۔

قبل ازیں وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ افغانستان میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور سفیر کو فوری واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’’موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کا تمام عملہ اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے۔‘‘

ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو افغانستان میں اشرف غنی حکومت کی برطرفی اور وہاں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago