Urdu News

ملک ترقی اور بہتری کی راہ پر گامزن

مرکزی وزیر صحت کا پٹیالہ میں این ای ای ٹی- پی جی سنٹر کا اچانک دورہ

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرراجن، وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسامی اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے آج پڈوچیری میں آئی سی ایم آر- ویکٹر کنٹرول ریسرچ سنٹر میں میڈیکل اینٹومولوجی میں تربیت کے لیے انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں حصہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک جو ترقی اور بہتری کی راہ پر گامزن ہے، اسے تحقیق اور ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3AKI2.jpg

یہ بتاتے ہوئے کہ بھارت کے سوا کسی اور ملک کو تقریباً دو ارب کووڈ کے ٹیکے لگانے کا فخر نہیں ہے، وزیر موصوف نے ان سائنسدانوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وبائی مرض کے دوران ٹیکے تیار کئے۔

بعد ازاں ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جے آئی پی ایم ای آر میں انٹرنیشنل اسکول آف پبلک ہیلتھ کا افتتاح کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ “میں نوجوان طلباء اور ڈاکٹروں میں شامل ہو کر خوش ہوں۔ آج کا دن نہ صرف جے آئی پی ایم ای آر کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم دن ہے۔ مرکزی حکومت نے اس منفرد مرکز کے قیام کے لیے 65 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے صحت عامہ کے زبردست بنیادی ڈھانچے کے ذریعے عام لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

Recommended