Urdu News

پولیس فورس کی جدید کاری کے منصوبے کو جاری رکھنے کی ملی منظوری

پولیس فورس کی جدید کاری کے منصوبے کو جاری رکھنے کی ملی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے پولیس فورسز کی جدید کاری (ایم پی ایف) کے امبریلا پلان کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ، 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس دستوں کے کام کاج کو جدید اور بہتر بنانے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی پہل کو جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

26,275 کروڑ روپے کے کل مرکزی مالیاتی اخراجات کے ساتھ، اس اسکیم میں تمام متعلقہ ذیلی اسکیمیں شامل ہیں، جو جدید کاری اور اصلاحات میں حصہ اداکرتی ہیں۔

وزارت کے مطابق، ملک میں ایک مضبوط فورینسک نظام تیار کرکے فوجداری انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کے منصوبے کے تحت داخلی سلامتی، امن و امان، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا، منشیات پر قابو پانے کے لیے ریاستوں کی مدد شامل ہے۔

جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں، شورش سے متاثرہ شمال مشرقی ریاستوں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی سے متعلق اخراجات کے لیے 18,839 کروڑ روپے اور مرکزی تخمینہ کے تحت 4,846 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

وسائل کی جدید کاری کے ذریعے سائنس پر مبنی اور بروقت تحقیقات میں معاونت کے لیے اعلیٰ معیار کی فورینسک سائنس کی سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ 2,080.50 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ فورینسک صلاحیتوں کو جدید بنانے کی مرکزی اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔

بائیں بازو کی انتہا پسندی (LWE) سے نمٹنے کے لیے 'قومی پالیسی اور ایکشن پلان' کے نفاذ کے ساتھ، LWEتشدد کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔ اس کامیابی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، LWEسے متعلق چھ اسکیموں کو 8,689 کروڑ روپے کے مرکزی اخراجات کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ زیادہ تر اضلاع اور دیگر متعلقہ اضلاع کے لیے خصوصی مرکزی امداد (SCA) کو ان اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے تاکہ صورتحال کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

انڈین ریزرو بٹالینز یا اسپیشل انڈین ریزرو بٹالینز کے قیام کے لیے 350 کروڑ روپے کے مرکزی اخراجات کو منظوری دی گئی ہے۔ سنٹرل سیکٹر اسکیم، 'ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منشیات پر قابو پانے کے لیے مدد' کو 50 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ جاری رکھا گیا ہے۔

Recommended