نئی دہلی 25 جون 2021: چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے 25 جون 2021 کو شملہ میں واقع آرمی ٹریننگ کمانڈ(ARTRAC)کا دورہ کیا۔ انھیں بہت سے معاملوں سے آگاہ کرایا گیا جن میں کلیدی نوعیت کے فوجی مستقبل، کاررائیوں سے متعلق آزمائشوں اور تیاریوں، ٹکنالوجی کے امتزاج اور تربیت جیسے معاملے شامل ہیں۔
COAS کو ہندوستانی فوج کی طاقت بڑھانے کے لئے کئے جارہے متعدد اقدامات کے بارے میں مطلع کیا گیا اور ان اقدامات کی جانکاری دی گئی جو پیشہ ورانہ فوجی تربیت (PME) کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنا کا اہل بنانے کے سلسلے میں کئے جارہے ہیں۔
جنرل نرونے نے ہماچل پردیش کے گورنر عزت مآب جناب بنڈارو دتا تریہ سے بھی ملاقات کی اور باہمی مفاد کے معاملوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر فوجی سربراہ اور فوجیوں کی بیویوں کی بہبودی تنظیم (AWWA) کی صدر نے سپاہی انکش کے قریب ترین وارث کو سینا میڈل (بعدازمرگ) پیش کیا جنھوں نے جون 2020 میں گلوان تعطل کے دوران ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
COAS 26 جون 2021 کو نئی دہلی واپس آجائیں گے۔
****