Urdu News

کووند نے راشٹرپتی بھون میں ’آرمی گارڈ بٹالین‘کی باضابطہ تبدیلی کا مشاہدہ کیا

کووند نے راشٹرپتی بھون میں ’آرمی گارڈ بٹالین‘کی باضابطہ تبدیلی کا مشاہدہ کیا

کووند نے راشٹرپتی بھون میں ’آرمی گارڈ بٹالین‘کی باضابطہ تبدیلی کا مشاہدہ کیا

گورکھا رائفلز نے سکھ ریجمنٹ کو چارج سونپا،ساڑھے تین سال کی مدت

نئی دہلی ، 28 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند نے ہفتے کے روز راشٹرپتی بھون میں واقع آرمی گارڈ بٹالین کی باضابطہ تبدیلی کا مشاہدہ کیا۔ سیریمونیل آرمی گارڈ بٹالین کی حیثیت سے اپنے ساڑھے تین سال کے دور اقتدار کو مکمل کرنے کے بعد ، فرسٹ گورکھا رائفلز کی 5 ویں بٹالین نے آج سکھ ریجمنٹ کی چھٹی بٹالین کو یہ چارج سونپا۔

راشٹرپتی بھون کے مطابق ، فوج کے مختلف انفنٹری یونٹ روٹیشن کی بنیاد پر راشٹرپتی بھون میں رسمی آرمی گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آرمی گارڈ بٹالین مختلف اہم پروگراموں کے انعقاد جیسے معززین کے لیےتقاریب ، یوم جمہوریہ پریڈ ، یوم آزادی پریڈ ، بیٹنگ دی ریٹریٹ کی تقریب کے علاوہ راشٹرپتی بھون میں رسمی محافظوں کی ڈیوٹی سرانجام دیتی ہے ۔

راشٹرپتی بھون کے مطابق ، تقریب کے بعد ، فرسٹ گورکھا رائفلز کی 5 ویں بٹالین اور سکھ ریجمنٹ کی 6 ویں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر صدر سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت سبکدوش ہونے والے بٹالین پہلی گورکھا رائفلز کی پانچویں بٹالین کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے ۔

Recommended