جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون کوفوج نے واپس بھگایا

Army repulses Pakistani drone on international border in Jammu

سری نگر، 10 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون کو واپس بھگایا ہے ۔

بارڈر سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ڈرون کی طرف کچھ گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ڈرون واپس اس طرف بھاگ گیا۔

پاکستانی ڈرون کو ہندستانی فوج نے بھگایا

اس دوران ایک بی ایس ایف افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی ڈرون دیکھاتھا۔سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے اس کو واپس بھگا دیا تھا۔

ارنیہ میں بین الاقوامی سرحد

غور طلب ہے کہ 28 نومبر کو ارنیہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کو وہاں تعینات اہلکاروں نے واپس بھاگ جانے پر مجبور کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے اس طرح کی حرکت مسلسل جاری ہے۔ پاکستان بار بار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس ضمن میں ہندستان نے اقوام متحدہ میں بار بار آواز اٹھائی ہے کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔

Army repulses Pakistani drone on international border in Jammu