Urdu News

فوج نے ٹنگڈار میں این سی پاس کے قریب برفانی تودے کی زد میں آنے والے 30 شہریوں کو بچا لیا

فوج نے ٹنگڈار میں این سی پاس کے قریب برفانی تودے کی زد میں آنے والے 30 شہریوں کو بچا لیا

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اگرچہ پچھلے کئی دنوں سے لگاتار برفباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقے ضلع ہیڈکوارٹر سے کٹ کے رہ گئے ہیں،وہیں تازہ برف باری اور دو برفانی تودے گرنے کے بعد اسکی زد میں آنے والے لوگوں کو فوج اور بیکن کے جوانوں نے 17/18 جنوری کی درمیانی رات کو چوکیبل-ٹنگڈار روڈ پر بچالیا ہے۔نمایندوں کے مطابق جیسے ہی نیشنل ہائی وے 701 پر خونی نالہ اور ایس ایم پاس کے قریب شہریوں کے پھنس جانے کی اطلاع نزدیک میں موجود فوجیوں تک پہنچی۔تو فوری طور پر بھارتی فوج کی دو ریسکیو ٹیمیں برفانی تودے میں پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

 جوانوں نے اپنی جانوں کو جھوکم میں ڈال کر خراب موسمی حالات کے باوجود، 14 شہریوں کو بچا کر نیلم اور 16 شہریوں کو این سی پاس لایا گیا، جسے عام طور پر سادھنا پاس بھی کہا جاتا ہے۔ بچائے گئے تمام شہریوں کو رات کے لیے خوراک، طبی دیکھ بھال اور رہائش فراہم کی گئی۔اس دوران ان لوگوں کی گاڑیاں وہیں برف میں پھنس چکی تھی۔جن کو نکالنے کے لیے دوسرا آپریشن بیکن کے جوانوں نے چلایا۔

نمایندہ کے مطابق کافی محنت اور مشقت کے بعد 18 جنوری کو دن کے دوران بارہ گاڑیوں کو برفانی تودے کی وجہ سے برف میں پھنسی ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو برف سے نکالا گیا۔ بیکن نے خطرناک موسمی حالات کے درمیان برف صاف کرنے میں ایک مشکل لیکن شاندار کردار ادا کیا۔ جبکہاس کوشش میں تقریباً پانچ چھ گھنٹے لگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی این سی پاس اور خونی نالہ کے قریب فوجیوں نے درجنوں شہریوں کو بچایا تھا، کیونکہ یہ علاقہ برفانی تودے کی زد میں آتا رہتا ہے۔ غور طلب ہے کہ فوج ضرورت کے وقت شہریوں کی مدد کرنے کی اپنی روایت پر قائم ہے۔

Recommended