Categories: قومی

فوج نے ٹنگڈار میں این سی پاس کے قریب برفانی تودے کی زد میں آنے والے 30 شہریوں کو بچا لیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اگرچہ پچھلے کئی دنوں سے لگاتار برفباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقے ضلع ہیڈکوارٹر سے کٹ کے رہ گئے ہیں،وہیں تازہ برف باری اور دو برفانی تودے گرنے کے بعد اسکی زد میں آنے والے لوگوں کو فوج اور بیکن کے جوانوں نے 17/18 جنوری کی درمیانی رات کو چوکیبل-ٹنگڈار روڈ پر بچالیا ہے۔نمایندوں کے مطابق جیسے ہی نیشنل ہائی وے 701 پر خونی نالہ اور ایس ایم پاس کے قریب شہریوں کے پھنس جانے کی اطلاع نزدیک میں موجود فوجیوں تک پہنچی۔تو فوری طور پر بھارتی فوج کی دو ریسکیو ٹیمیں برفانی تودے میں پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 جوانوں نے اپنی جانوں کو جھوکم میں ڈال کر خراب موسمی حالات کے باوجود، 14 شہریوں کو بچا کر نیلم اور 16 شہریوں کو این سی پاس لایا گیا، جسے عام طور پر سادھنا پاس بھی کہا جاتا ہے۔ بچائے گئے تمام شہریوں کو رات کے لیے خوراک، طبی دیکھ بھال اور رہائش فراہم کی گئی۔اس دوران ان لوگوں کی گاڑیاں وہیں برف میں پھنس چکی تھی۔جن کو نکالنے کے لیے دوسرا آپریشن بیکن کے جوانوں نے چلایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نمایندہ کے مطابق کافی محنت اور مشقت کے بعد 18 جنوری کو دن کے دوران بارہ گاڑیوں کو برفانی تودے کی وجہ سے برف میں پھنسی ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو برف سے نکالا گیا۔ بیکن نے خطرناک موسمی حالات کے درمیان برف صاف کرنے میں ایک مشکل لیکن شاندار کردار ادا کیا۔ جبکہاس کوشش میں تقریباً پانچ چھ گھنٹے لگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی این سی پاس اور خونی نالہ کے قریب فوجیوں نے درجنوں شہریوں کو بچایا تھا، کیونکہ یہ علاقہ برفانی تودے کی زد میں آتا رہتا ہے۔ غور طلب ہے کہ فوج ضرورت کے وقت شہریوں کی مدد کرنے کی اپنی روایت پر قائم ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago