Categories: تفریح

کیارا ایڈوانی کا گلیمرس انداز دیکھ کر مداحوں کے دل کیوں دھڑک اٹھے؟ سوشل صارفین تو ۔۔۔

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ مالدیپ کی چھٹیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں کیارا سمندر کے ساحل پر مزے کرتی نظر آ رہی ہیں۔ شائقین ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ خاص طور پر کیارا کا گلیمرس انداز مداحوں کو بے حد پسند آرہاہے اور مداح اور مشہور شخصیات بھی دل کے ایموجی بنا کر اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کیارا کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے سوال کیا ہے -’سدھارتھ کہاں  ہیں‘؟۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اہم بات یہ ہے کہ کیارا نے سال 2014 میں فلم ’فگلی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد وہ کئی ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی ان کی فلم شیرشاہ کو ہر کسی نے سراہا۔ اس فلم میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی ناظرین نے پسند کیا۔ اس فلم کے بعد سے، کیارا-سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ان کے رشتے کو لے کر کافی بحث ہو رہی ہے۔ اگرچہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کھل کر کچھ نہیں کہا ہے لیکن دونوں اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیارا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیارا جلد ہی اداکار ورون دھون، انل کپور اور نیتو کپور کے ساتھ فلم جگ جگ جیو میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم گووندا نام میرا میں اداکار وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ مرکزی کردار میں بھی نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago