Urdu News

ہمالیائی علاقوں میں 119دنوں تک چلا فوج کا اسکائینگ مہم آرمیکس

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نئی دہلی میں اختتام پذیر، ممبران کو اعزاز

 بین الاقوامی سرحد اور ہمالیہ کے خطے کے اندرونی علاقوں کی آپریشنل  ریکی بھی ہوئی 

مہم جوئی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہمالیہ کے خطے کی پہاڑی سلسلوں میں شروع کی جانے والی ہندوستانی فوج کی اسکیئنگ مہم آرمیکس، 119 دنوں  تک  چلنے کے بعد ختم ہو گیاہے۔

 اس   دوران، ٹیم نے ،5,000-6,500 میٹر   بلندی کے کئی دروں، گلیشیروں، وادیوں اور ندیوں سے گزر کر مجموعی طور پر 1,660 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس ٹیم نے دور دراز علاقوں کی مقامی آبادی سے بھی بات چیت کی۔ اس کارروائی کے دوران، بین الاقوامی سرحد اور مشرقی علاقوں کے اب تک نامعلوم علاقوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی گئیں۔

 ہندوستانی آرمی  کی اسکیئنگ مہم ،آر میکس۔21 کا انعقاد ملک اور بھارتی فوج میں مہم جوئی کی سر گرمیوں کو  فروغ دینے کے لیے    ہمالیائی علاقے کی پہاڑی سلسلوں میں منظم کیا گیا تھا۔

 اس مہم کا آغاز 10 مارچ 2021 کو لداخ کے قراقرم پاس سے ہوا اور 06 جولائی 2021 کو اترا کھنڈ کے ملیاری میں اختتام پذیر ہوا۔اس مہم کے تحت، 119 دن میں 1,660 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا تھا۔ اس مہم کے دوران ٹیم 5,000-6,500 میٹر کے کئی دروں،گلیشیئروں،وادیوں اور ندیوں کے ذریعہ سفر کیا۔

Recommended