قومی

کیجریوال کے بنگلے کی تزئین و آرائش پر کتنا خرچ؟ بی جے پی نے کیا استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے سرکاری بنگلے کی تزئین و آرائش پر 45 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے انکشاف کے بعد بی جے پی نے مورچہ کھول دیا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کیجریوال سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

بی جے پی کے ترجمان پاترا نے کہا کہ یہ صرف ایک مہاراج اور ان کے محل کی تزئین و آرائش کی کہانی نہیں ہے۔ یہ مہاراج کی ذہنیت کی تزئین و آرائش کی کہانی ہے۔ یہ کچھ نہیں لوں گا، سے سب کچھ لوٹ لوں گا، کچھ نہیں چھوڑوں گا کا سفر ہے۔ یہ ہے مہاراج میں آئی تبدیلی کی کہانی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کیجریوال نے خبروں کو روکنے کے لیے میڈیا کو 20 سے 50 کروڑ روپے کا لالچ دیا۔ پاترا نے اس کے باوجود خبر شائع کرنے پر میڈیا کی تعریف کی۔ پاترا نے کہا کہ مہاراج کے محل میں 8 لاکھ روپے کے پردے لگائے گئے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو آٹو میں لٹک کر حلف لینے پہنچے تھے۔ کہتے تھے کہ ہم گاڑی نہیں لیں گے۔ گھر نہیں لیں گے۔ پاترا نے کہا کہ ان کے گھر میں 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زیادہ کا سنگ مرمر ہے۔ یہ ماربل بھی ویتنام سے منگوایا گیا ہے۔

کورونا کے دور میں آکسیجن ٹینکرز ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پارہے تھے۔ مریضوں کو بستر نہیں مل رہے تھے کیونکہ کیجریوال اپنے محل کی تزئین و آرائش میں مصروف تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago