دہلی بی جے پی کے صدر شری آدیش گپتا نے کہا ہے کہ اروند کیجریوال خود کو خبروں میں رکھنے کے ماہر ہیں اور وزیر ستیندر جین کی ای ڈی کی جانب سے گرفتاری کے امکان کو ظاہر کرنے والا ان کا بیان صرف ان کی سیاسی چالاکی ہے۔آج کجریوال کا بیان ’’چور کی دھاڑی میں تنکا‘‘ کی کہاوت کو پورا کر رہا ہے۔
شری آدیش گپتا نے کہا ہے کہ اپنی تمام تر کوششوں کے بعد بھی اروند کیجریوال اپنی پارٹی کو پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر قائم نہیں کر پا رہے ہیں اور اب چھاپوں اور گرفتاریوں کی بات کر کے عوامی جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ستیندر جین پر انکم ٹیکس کی تحقیقات کافی عرصے سے چل رہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کیجریوال کو پتہ چلا ہے کہ تحقیقات میں ستیندر جین کے خلاف سنگین ثبوت اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس صورت حال میں یہ بیان دے کر ایک طرف تو کیجریوال تحقیقاتی ایجنسی پر گرفتاری نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تو دوسری طرف وہ انتخابات کے وقت گرفتاری سے قبل سیاسی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔