اسدالدین اویسی اور اوم پرکاش راج بھر کی ملاقات ، اتحاد کی کوشش

Asaduddin Owaisi and Om Prakash Rajbhar meet, feared alliance

لکھنؤ ، 16 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

(اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں بدھ کو ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں کی اس ملاقات کو بہار میں شاندار کامیابی کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کی اتر پردیش میں اپنی جڑیں جمانے کی کوشش کے طور پر مانا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بدھ کو ایک ہوٹل میں اسدالدین اویسی نے اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی بات کی ۔ اویسی اور راج بھر نے ریاست کے اندر کچھ سیٹیں جیتنے کی پیش گوئی کی۔

دریں اثنا ریاست کی پیس پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر عبد المنان نے اپنی پارٹی چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اویسی سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

اویسی نے ڈاکٹر عبد المنان کا خیرمقدم کیا اور بی جے پی حکومت کو روکنے کی ہر کوشش میں مدد کا واعد ہ کیا۔ اس دوران ، اے آئی ایم آئی ایم کے چیئرمین اویسی نے مرکز اور ریاست کی حکومتوں پر بھی اپنی رایے کا اظہار کیا ۔