Urdu News

گیانواپی کے وضو خانہ کو چھوڑ کرپورے کیمپس میں اے ایس آئی کا سروے شروع

گیانواپی مسجد، ورانسی

وارانسی، 04 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، جمعہ کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) محکمہ نے گیانواپی کیمپس میں سروے شروع کر دیا۔ اے ایس آئی کی ٹیم جدید آلات سے سروے کر رہی ہے۔  پورے کیمپس کا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔

ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن چترویدی کے مطابق سروے شروع ہو گیا ہے۔ مدعا فریق انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے لوگ موجود نہیں ہیں۔ انجمن انتظامیہ کے وکلا  کا کہنا ہے کہ ہم نے سروے آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ اس کی آج سماعت ہونی ہے۔ یہ اطلاع بنارس کے عہدیداروں کو دے دی گئی ہے۔ ہماری درخواست تھی کہ سپریم کورٹ کے حکم تک سروے روکا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ 24 جولائی کو ضلع جج کی عدالت کے حکم پر اے ایس آئی نے سیل شدہ وضوخانہ کو چھوڑ کر پورے گیان واپی کیمپس میں سروے شروع کیا تھا۔ اس دوران مسلم فریق کی اپیل پر سپریم کورٹ نے سروے پر پابندی لگاتے ہوئے ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی تھی۔ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد سروے روک دیا گیا تھا۔ سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے جمعرات کی صبح ضلع جج کی عدالت کے اے ایس آئی کا سروے جاری رکھنے کا حکم دیا۔

Recommended