Urdu News

آسام ۔ میزورم سرحدی تنازعہ پر دونوں ریاستوں کے مابین زبردست تناؤ

آسام ۔ میزورم سرحدی تنازعہ

میزورم پولیس اہلکار حملے کے بعد جشن مناتے ہوئے دکھائی دیئے

آسام میزورم بارڈر کے لیلی پور علاقے میں پیر کو دونوں ریاستوں کے مابین تازہ تنازعہ کی وجہ سے ان ریاستوں کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔ دونوں ریاستوں میں، صورتحال کو معمول پر لانے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے حکومت اور سرکاری سطح پر اجلاسوں کے دورے جاری ہیں۔

آسام حکومت نے واضح کیا ہے کہ تشدد میں آسام پولیس کے کل پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ چھ پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوچکا ہے۔ جب کہ وزیر اعلی نے واضح کیا ہے کہ پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔

سرحدی تنازعہ کے سلسلے میں ضلع کیچھار کے ڈھولئی کے علاقے میں منگل کی صبح سے ہی مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی اور تناؤ ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ سڑک پر نکل آئے اور میزورم کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس کے ساتھ ہی، سڑک پر ٹائر جلا کر، میزورم کی طرف آنے اور جانے والی گاڑیاں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہوگئیں۔ اگر صورتحال جلد ہی بہتر نہیں ہوئی تو آنے والے دنوں میں میزورم میں ضروری سامان کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ اس قسم کی صورتحال پہلے بھی دیکھی جا چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، میزورم کے وزیر داخلہ، سول اور فراہمی، وزیر تعلیم، اطلاعات و نشریات کے وزیر اور رکن اسمبلی ویرانگتی کے فوریسٹ ریسٹ ہاؤس میں آسام-میزورم سرحدی تنازع کا تازہ ترین جائزہ لیا۔اس کے ساتھ ہی، انہوں نے اس صورتحال سے نکلنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔ ان دونوں ریاستوں کے درمیان صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔

متنازعہ علاقے میں سی آر پی ایف کا ایک دستہ تعینات کردیا گیا ہے۔ اس کے باوجود میزورم کے علاقے میں میزورم پولیس کی موجودگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میزورم کے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے پیر کو ہونے والے تشدد سے متعلق ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے، جس میں میزورم پولیس اور شرپسند آسام پولیس پر حملہ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔ اس کے طرز عمل سے ایسا لگتا ہے جیسے اس نے کوئی ملک جیتا ہو۔

آسام کے وزیر اعلی ٰڈاکٹر ہمنتا بِسوا سرما نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک اور خوفناک ہے۔ میزورم پولیس اور مقامی شرپسند افراد ہاتھوں میں خودکار ہتھیار لہراتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد آسام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تاہم، یہ کہنا مشکل ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز کتنی سچ ہیں۔

نارتھ ایسٹ  ایم پی فورم نے آسام – میزورم کے عوام سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی:رجیجو 

مرکزی وزیر قانون کیرن رجیجو نے آسام میزورم سرحدی تنازعہ کیس پر کہا ہے کہ حکومت امن کے قیام کے لئے پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے سرحدی علاقوں کے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ حکومت امن کے قیام کے لئے تمام تر کوششیں کرے گی۔ نارتھ ایسٹ کے ایم پی فورم نے میزورم اور آسام کے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے خاص طور پر آسام میزورم  بارڈر کے قریب لوگوں سے اپیل کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ریاستوں کے مابین سرحدی تنازعہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ 1995 کے بعد سے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعدد راؤنڈ اجلاس ہوئے لیکن معاملہ طے نہیں ہوسکا۔

پیر کو دونوں ریاستوں کی سرحد پر پائے جانے والے تشدد کے بعد، آسام – میزورم کے وزرائے اعلیٰ نے ٹویٹر کے ذریعے اپیل کی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مداخلت کی  مانگ کی۔ شاہ نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما   اور میزورم کے وزیر اعلیٰ زور م تھنگا سے بات کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے کو پرامن طریقے سے حلکریں۔ لیکن، آج بھی اس معاملے کے حوالے سے تشدد کے واقعات منظرعام پر آ  ئے ہیں۔

Recommended