Categories: قومی

اسمبلی انتخابات 2022: کیپٹن،راوت، بادل اور چنی نے کھوئی اپنی ساکھ

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، پرکاش سنگھ بادل اوراتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کواسمبلی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ پٹیالہ (شہری علاقے) میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے اجیت پال سنگھ کوہلی سے ہار گئے۔ کوہلی نے انہیں 19,873 ووٹوں سے شکست دی۔ دوسری طرف شرومنی اکالی دل کے بزرگ رہنماپرکاش سنگھ بادل کو پنجاب کی لامبی سیٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔عآپ کے گرمیت سنگھ کھودیاں نے لامبی سیٹ سے 11,396 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری طرف پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی چمکور صاحب سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے چرنجیت سنگھ سے ہار گئے۔ چرنجیت سنگھ نے چمکور صاحب سیٹ 7,942 ووٹوں کے فرق سے جیتی۔ وہیں چنی کو بھدوڑ اسمبلی سیٹ سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں سے عآپ کے لابھسنگھ نے  37,558 کے فرق سے جیت درج کی۔

کورونا کے دور میں ضرورت مندوں کی مدد کرکے سرخیوں میں آنے والے فلم اداکار سونو سود کی بہن بھی الیکشن ہار گئی ہیں۔ موگا اسمبلی حلقہ میں کانگریس نے سونو سود کی بہن مالویکا سود پر داؤ کھیلا تھا۔ پوری انتخابی مہم سونو سود نے سنبھالی لیکن اس کے باوجود انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔انہیں عام آدمی پارٹی امیدوار امن دیپ کور اروڑہ نے 20ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔

اکالی دل کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل کو ان کے روایتی علاقے جلال آباد میں گھیر لیا گیا۔ لوک سبھا ممبر ہونے کے باوجود سکھبیر بادل نے جلال آباد سے اسمبلی الیکشن لڑا اور ہار گئے۔ پنجاب کے مشہور چہروں میں سے ایک سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھی اس الیکشن میں ہار گئی ہیں۔

اتراکھنڈمیں بی جے پی نے پھر سے اقتدار میں واپسی کی ہے لیکن اس کے نوجوان وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کو کھٹیماسیٹ سے زبردست ہار کا سامنا کرنا پڑاہے۔ ان کو کانگریس کے بھون کاپڑی نے چھ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔

اتراکھنڈکے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت ایک بار پھر الیکشن ہار گئے۔ بی جے پی امیدوار موہن سنگھ بشٹ نے لال کنواں اسمبلی سیٹ 17,527 ووٹوں کے فرق سے جیتی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago