Categories: قومی

یوپی الیکشن 2022: بھاری اکثریت کے لیے عوام کا شکریہ: یوگی آدتیہ ناتھ

ریاست کی 403 اسمبلی سیٹوں کے نتائج یکے بعد دیگرے آنے لگے ہیں۔ رجحانات کے درمیان گورکھپور شہر اسمبلی حلقے سے  بی جے پی امیدوار اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بی جے پی کی جیت پر ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس زبردست جیت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جیت کے بعد جشن منانے والے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ترقی کو مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔ لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں انہوں نے کہا کہ یہ جیت ہمیں ذمہ داری کا پیغام بھی دیتی ہے۔ ترقیاتی کام عوام کی امنگوں کے مطابق کرنے ہیں۔

یوگی نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کے مقبول لیڈر اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل آگے بڑھنا ہے۔ اس دوران انہوں نے پرامن طریقے سے انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گورکھپور سے لکھنؤ تک کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی  گورکھپور ڈوکمشنری کے مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر اور دیوریا اضلاع میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یوگی کانظرآیا اثر

اسمبلی انتخابات کے نتائج میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا اثر نظرآیا۔بالخصوص گورکھپورکمشنری میں ان کا اثر بہت زیادہ دکھائی دیا۔ گورکھپور شہر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار یوگی آدتیہ ناتھ نے نہ صرف اپنی سیٹ ریکارڈ ووٹوں سے جیتی بلکہ گورکھپور کمشنری  کے چار اضلاع کی تمام سیٹوں پر بھی ان اثردکھائی دیا۔

شہر میں جشن کاماحول

گورکھپور میں لوگوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ ضلع بی جے پی دفتر، گنتی کی جگہ، گورکھپور یونیورسٹی اور گورکھ ناتھ مندر سمیت شہر کے دیگر مقامات پر لوگوں نے ڈھول اور تاشے بجا کر جشن منایا۔ اس دوران بی جے پی کارکنوں نے کہا کہ یہ ترقی کی جیت ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی جیت ہے۔

حامیوں نے گورکھ ناتھ مندر میں پھولوں کی ہولی کھیلی

گورکھ ناتھ مندر میں بی جے پی کے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد نعرے لگاتی ہوئی نظرآئی  اور پھولوں اور گلالوں کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ بی جے پی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago