Urdu News

اسمبلی ضمنی انتخابات:بی جے پی چھ ریاستوں میں سات میں سے چار سیٹوں پر فاتح

اسمبلی ضمنی انتخابات

ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے مہاراشٹر میں اپنی اندھیری ایسٹ سیٹ برقرار رکھی ہے

آر جے ڈی نے بہار کی موکاما سیٹ جیت لی، ٹی آر ایس نے تلنگانہ میں منوگوڈے سیٹ جیتی

 اتر پردیش، بہار، مہاراشٹرا اور ہریانہ سمیت چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے چار سیٹیں جیتی ہیں۔ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے اندھیری ایسٹ سیٹ پر جیت برقرار رکھی ہے۔

آر جے ڈی نے بہار کی مکاما  سیٹ سے اور بی جے پی اوڈیشہ کی دھام نگر سیٹ سے جیتی ہے۔ تلنگانہ میں منوگوڈے سیٹ پر ٹی آر ایس امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ ٹی آر ایس کو بی جے پی سے سخت مقابلہ ملا۔

اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، ہریانہ، اڈیشہ اور تلنگانہ کی سات سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوئی، جس کی گنتی اتوار کو ہوئی۔ بہار میں دو اور دیگر پانچ ریاستوں میں ایک ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ مہاراشٹر کی اندھیری ایسٹ اسمبلی سیٹ کا انتخابی نتیجہ عجیب رہا۔ یہاں شیوسینا ادھو ٹھاکرے دھڑے کے امیدوار کے بعد نوٹا کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

شام 7.45 بجے تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ ڈیٹا کے مطابق بہار کی گوپال گنج سیٹ پر بی جے پی امیدوار کسم دیوی نے آر جے ڈی کے موہن گپتا کو 1789 ووٹوں سے شکست دی۔

بی جے پی امیدوار کسم دیوی کو 70,032 ووٹ ملے اور موہن پرساد گپتا کو 68,243 ووٹ ملے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے عبدالسلام اس سیٹ پر تیسرے نمبر پر رہے۔ انہیں کل 12,212 ووٹ ملے۔

Recommended