Urdu News

اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں 1514 امیدوارانتخابی میدان میں ، 203 کے پرچہ نامزدگی رد

اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں 1514 امیدوارانتخابی میدان میں ، 203 کے پرچہ نامزدگی رد

اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں 1514 امیدوارانتخابی میدان میں ، 203 کے پرچہ نامزدگی رد

پٹنہ ، 19 اکتوبر

بہار قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کی 94 سیٹوں کے لیے ہوئے نامزدگی میں 203 امیدواروں کی نامزد گی  منسوخ ہوگئی ہیں۔ جب کہ 1514 امیدواروں کےپرچہ نامزدگی صحیح پائے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 1717 امیدواروں نے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کرائے تھے۔پرچہ نامزدگی کی جانچ 17 اکتوبر کو کی گئی اور 203 پرچہ نامزدگی غلطیوں کی وجہ سے منسوخ ہوگئے۔ دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی واپس لینے کے لیے پیر کو آخری تاریخ ہے۔

معلومات کے مطابق سیوان کے درولی (مخصوص) اسمبلی حلقہ میں سب سے کم چار امیدواروں کے پرچہ نامزدگی صحیح پائے گئے ۔  جب کہ سیوان کے مہاراج گنج اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 28 امیدواروں کےپرچہ نامزدگی صحیح پائے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ پہلے مرحلے کی 71 اسمبلی سیٹوں کے لیے نامزدگی کی واپسی کے بعد 1066 امیدوارانتخابی میدان میں ہیں ۔

Recommended