Urdu News

دبئی ایئر شو میں سوریہ کرن، سارنگ نے تیجس کے ساتھ دکھایا آسمانی جلوہ

دبئی ایئر شو میں سوریہ کرن، سارنگ نے تیجس کے ساتھ دکھایا آسمانی جلوہ

دبئی نے پانچ دنوں میں 38 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودے کئے

ایک درجن کمپنیوں نے ہندوستانی دفاعی صنعت کے پویلین کو سجایا

دنیا کا سب سے دلچسپ دبئی ایئر شو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی رنگ بکھیر کر اختتام پذیر ہوا۔ اس دو سالہ شو میں بھارتی فضائیہ نے بھی آسمان پر حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ ہندوستان کے ایل سی اے تیجس نے اپنے آسمانی قلابازی سے سب کو حیران کردیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی سارنگ اور سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیموں نے کئی ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ لڑاکا طیارے تیجس کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اس کی شاندار کارکردگی نے مزید اضافہ کیا۔ ہوائی جہاز نے اپنی چستی اور ہمہ جہت صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئی جنگی مشقیں کیں۔

دبئی ایئر شو کے آخری دن کا آغاز ہندوستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیم اور متحدہ عرب امارات کی الفرسان ڈسپلے ٹیم کے ایک دلچسپ مشترکہ فلائی پاسٹ سے ہوا۔ سوریہ کرن ٹیم کے نائن ہاک۔132 نے الفرسان کے سات ایرمیچی ایم بی-339 کے ساتھ دبئی کے اہم مقامات جیسے برج خلیفہ، پام جمیرہ اور برج العرب پر اڑان بھری، جو دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان گہرے دوستی اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ سوریہ کرن کی ٹیم نے الگ سے ایروبیٹکس کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

سارنگ ٹیم کے پانچ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں (اے ایل ایچ) دھرو اور سوریہ کرن ٹیم کے 10 بی اے ای ہاک 132 نے ایروبیٹکس اور اسٹیٹک ڈسپلے کا مظاہرہ کیا۔ سوریہ کرن اور تیجس کو دبئی ایئر شو میں اپنے شاندار فضائی حربے دکھانے کا پہلا موقع ملا۔

دبئی ایئر شو میں ہندوستانی پویلینمیں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، ڈی آر ڈی او، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، برہموس ایرو اسپیس، بیول گیئرس (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ، بٹز سافٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، دیگنترا، کاواساکی ہیوی انڈسٹریز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ، سوسٹ ایوی ایشن اور بائسین جیسی کمپنیاں ہندوستانی دفاعی صنعت کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پہنچیں۔

پانچ روزہ ایئر شو کے دوران، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے عالمی دفاعی سپلائرس کے ساتھ کل 5.23 بلین ڈالر (38 ہزار کروڑ روپے) کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ دبئی ایئر شو 2021 کے چوتھے دن متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نیمقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سات معاہدے کئے۔ سب سے بڑامعاہدہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور فضائی دفاعی طیاروں کو سسٹم اور آلات کی فراہمی کے لیے انٹرنیشنل ٹیکنیکل سسٹمس ٹریڈنگ کے ساتھ کیا گیا۔

Recommended