Urdu News

محبوبہ مفتی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

Mehbooba Mufti ex C M of Jammu & Kashmir

محبوبہ مفتی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی ، 10 مارچ (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے  ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ سمن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس سدھارتھ مردل کی سربراہی والی بنچ نے ای ڈی کو 19 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ای ڈی کو ہدایت کی کہ وہ محبوبہ کے خلاف جاری کئے گئے سمن سمن پر اصرار نہیں کرے گی۔ ای ڈی نے محبوبہ کو 15 مارچ کو پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی کی طرف سے انہیں جاری کردہ نوٹس میں انہیں ملزم یا گواہ کے طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس نوٹس میں یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ محبوبہ کو پوچھ گچھ کے لئے کس معاملے میں بلایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی پر کسی بھی معاملے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی جرم کیا ہے۔ جب سے جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا تھا تب سے انہیں اور نکے اہل خانہ کو ہراساں کیا  جا رہا ہے۔
درخواست میں ، محبوبہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعہ 50 کو چیلنج کیا ہے۔ ای ڈی نے سیکشن 50 کے تحت ہی انکو سمن جاری کیا ہے۔ اگر اس دفعہ کے تحت ای ڈی کسی کو سمن جاری کرتا ہے تو اس شخص پرای ڈی کے سامنے جواب دہی لازم ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص جواب نہیں دیتا ہے تو اسے سزا دی جاسکتی ہے

Recommended