وزارت خزانہ نے 17 ریاستوں کو آمدنی کے خسارے کے طور پر 9871 کروڑ روپیے جاری کیے ہیں۔ 15 ویں فنانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق مرکزی ٹیکس میں حصہ داری کے بعد ریاستوں کے ریونیو اکاؤنٹس میں فرق کو پورا کرنے کے لئے ریاستوں کو ماہانہ قسطوں میں یہ گرانٹ جاری کی جاتی ہے۔وزارت خزانہ نے پیر کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔
وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 ریاستوں کو 9871 کروڑ روپیے کی ریونیو خسارہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ اخراجات کے مطابق ریاستوں کو مرکزی ٹیکس میں حصہ داریکے بعد محصولات خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی) کے تحت ریاستوں کو 9871.00 کروڑ روپیے جاری کیے گئے ہیں۔ ریاستوں کو جاری کی جانے والی یہ رقم آمدنی کے خسارے کی گرانٹ کی ساتویں ماہانہ قسط ہے۔ اس کے ساتھ ہی مالی سال 2021-22 میں اہل ریاستوں کوپی ڈی آر ڈی کے طور پر 69097.00 کروڑ روپیے کی مجموعی رقم جاری کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 ویں فنانس کمیشن کی سفارش کی بنیاد پر یہ گرانٹ آندھرا پردیش، آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کو جاری کی گئی ہے۔مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2021-22 کے دوران 17 ریاستوں کو کل 118452 کروڑ روپیے کی گرانٹ کی سفارش کی تھی، جن میں سے اب تک 69097.00 کروڑ روپیے (58.33 فیصد) جاری کیے جا چکے ہیں۔