Categories: قومی

ریاستوں کی مانگ پر وزارت خزانہ نے 17 ریاستوں کو 9871 کروڑ روپیے کی گرانٹ جاری کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت خزانہ نے 17 ریاستوں کو آمدنی کے خسارے کے طور پر 9871 کروڑ روپیے جاری کیے ہیں۔ 15 ویں فنانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق مرکزی ٹیکس میں حصہ داری کے بعد ریاستوں کے ریونیو اکاؤنٹس میں فرق کو پورا  کرنے کے لئے ریاستوں کو  ماہانہ قسطوں میں یہ گرانٹ جاری کی جاتی ہے۔وزارت خزانہ نے پیر کے روز  ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 ریاستوں کو 9871 کروڑ روپیے کی  ریونیو خسارہ گرانٹ جاری  کی گئی ہے۔ محکمہ اخراجات کے مطابق ریاستوں کو  مرکزی ٹیکس میں حصہ داریکے بعد محصولات خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی) کے تحت ریاستوں کو 9871.00 کروڑ روپیے جاری کیے گئے ہیں۔ ریاستوں کو جاری کی جانے والی یہ رقم آمدنی کے خسارے کی گرانٹ کی ساتویں ماہانہ قسط ہے۔ اس کے ساتھ  ہی  مالی سال 2021-22 میں اہل ریاستوں کوپی ڈی آر ڈی کے طور پر 69097.00 کروڑ روپیے کی مجموعی رقم  جاری کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ 15 ویں فنانس کمیشن کی سفارش کی بنیاد پر یہ گرانٹ آندھرا پردیش، آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کو جاری کی گئی ہے۔مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2021-22 کے دوران 17 ریاستوں کو کل 118452 کروڑ روپیے کی گرانٹ کی سفارش کی تھی، جن میں سے اب تک 69097.00 کروڑ روپیے (58.33 فیصد) جاری کیے جا چکے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago