Categories: قومی

سوئس بینک نے کالے دھن پرہندوستانی کھاتہ داروں کی تیسری فہرست سونپ دی، جانئے کون ہیں اس فہرست میں؟

کالے دھن کے خلاف جنگ میں حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سوئٹزرلینڈ نے ہندوستان کو اس مہینے اطلاعات کے ازخود تبادلے کے معاہدے کے تحت اسکے شہریوں کے سوئس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کی تیسری فہرست سونپ دی ہے۔ اس کے تحت سوئٹزرلینڈ نے 96 ممالک کے ساتھ تقریباً33 لاکھ مالیاتی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے  فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال معلومات کے تبادلے میں مزید 10 ممالک کو شامل ہوئے ہیں۔ ان میں انٹیگوا اور باربوڈا، آذربائیجان، ڈومینیکا، گھانا، لبنان، مکاو، پاکستان، قطر، سموا اور وواتو ممالک کے نام شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ نے 70 ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے جبکہ 26 ممالک کے سلسلے میں  کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

ایف ٹی اے نے تمام 96 ممالک کے نام اور مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں  مسلسل تیسرے سال یہ معلومات موصول ہوئی  ہیں۔ بھارتی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی تفصیلات بڑ ی تعداد میں سوئس مالیاتی اداروں  میں واقع افراد اور کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے متعلق ہیں۔ معلومات کا یہ تبادلہ ایف ٹی اے نے گزشتہ ماہ کیا تھا، جس کی معلومات  کا اگلا سیٹ ستمبر 2022 میں سوئٹزرلینڈ شیئر کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2019 میں بھارت کو آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن(AEOI) کے تحت سوئٹزرلینڈ سے پہلی فہرست موصول ہوئی تھی۔ اس سال ایسی معلومات حاصل کرنے والے 75 ممالک میں سے ہندوستان ایک تھا۔ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں سوئٹزرلینڈ نے 86 ممالک کے ساتھ 31 لاکھ مالیاتی کھاتوں کی اطلاع دی تھی جن میں ہندوستان بھی شامل تھا۔AEOI کے تحت سوئٹزرلینڈ سے حاصل کردہ سوئس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات میں اکاؤنٹ ہولڈرس کی شناخت، اکاؤنٹ اور مالی معلومات کے ساتھ ساتھ متعلقہ مالیاتی ادارے، اکاونٹ بیلنس اور کیپیٹل انکم کی معلومات شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago