Urdu News

اٹل پنشن یوجنا میں کل اندراج 3.30 کروڑ سے تجاوز

اٹل پنشن یوجنا

 

حکومت ہند کی گارنٹیڈ پنشن یوجنا اور پی ایف آر ڈی اے کے ذریعے انتظام کردہ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت، رواں مالی سال 22-2021 کے دوران 28 لاکھ سے زیادہ نئے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ 25 اگست، 2021 تک اے پی وائی کے تحت اندراج کرا چکے ممبران کی تعداد 3.30 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 

بینکوں کی درجہ بندی

31 مارچ، 2016 تک

31 مارچ، 2017 تک

31 مارچ، 2018 تک

31 مارچ، 2019 تک

31 مارچ، 2020 تک

31 مارچ، 2021 تک

یکم اپریل 2021 سے 25 اگست 2021 تک اضافہ

25 اگست، 2021 تک

پبلک سیکٹر کے بینک

1,693,190

3,047,273

6,553,397

10,719,758

1,56,75,442

2,12,52,435

20,74,420

2,33,26,855

پرائیویٹ بینک

218,086

497,323

873,901

1,145,289

15,62,997

19,86,467

77,875

20,64,342

چھوٹے فائننس بینک اور پیمنٹ بینک

 

 

 

57372

359761

853914

224705

1078619

علاقائی دیہی بینک

476,373

1,115,257

1,987,176

3,171,152

43,30,190

57,10,770

4,21,104

61,31,874

کوآپریٹو بینک

21,903

33,978

45,621

54,385

70,556

80,073

4,554

84,627

ڈی او پی

75,343

189,998

245,366

270,329

3,02,712

3,32,141

7,774

3,39,915

میزان

24,84,895

48,83,829

97,05,461

1,54,18,285

2,23,01,658

3,02,15,800

28,10,432

3,30,26,232

 

 

 

 

   
 

25 اگست، 2021 تک اے پی وائی کے تحت کل اندراج میں سے، تقریباً 78 فیصد ممبران نے 1000 روپے کی پنشن یوجنا لی ہے، وہیں تقریباً 14 فیصد نے 5000 روپے کی پنشن یوجنا لی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 44 فیصد خواتین رکن ہیں اور اندراج کرا رہے تقریباً 44 فیصد رکن کافی نوجوان ہیں اور 25-18 سال کی عمر سے متعلق ہیں۔

حال ہی میں، پی ایف آر ڈی اے نے اے پی وائی موبائل ایپ اور امنگ پلیٹ فارم پر اس کی دستیابی میں نئی خوبیاں جوڑنے جیسی پہل کی ہے، اے پی وائی ایف کیو میں بہتری، اے پی وائی یوجنا کی رسائی بڑھانے اور اے پی وائی کے موجودہ اور ممکنہ ممبران کے ساتھ ہی اے پی وائی خدمات فراہم کنندگان کے فائدے کے لیے 13 علاقائی زبانوں میں اے پی وائی سبسکرائبر انفارمیشن براؤزر اور اے پی وائی سٹیزن چارٹر جاری کرنے جیسی نئی پہل کی گئی ہے۔

شروعات کے بعد سے یوجنا کے تحت اندراج کی تعداد میں اضافہ سے پرجوش، پی ایف آر ڈی اے اے پی وائی کل اندراج کو 22-2021 میں نئی اونچائی پر لے جانے اور بھارت کو ایک پنشن حاصل کرنے والے سماج کی سمت میں  عطیہ دینے کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر مختلف اے پی وائی مہم کے انعقاد، ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی (ایس ایل بی سی) اور قومی دیہی معاش مشن (این آر ایل ایم) کے ساتھ ہم آہنگی، پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا وغیرہ میں اشتہارات کے ذریعے یوجنا کو مقبول بنانے کی کوشش جاری رکھے گی۔

Recommended