بڈگام میں ایس پی او اور اس کے بھائی کے ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت ۔
سری نگر 26 مارچ: جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس (اے این سی) کی صدر بیگم خالد شاہ اور سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے بڈگام میں پولیس ایس پی او اور اس کے بھائی کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں اے این سی کے رہنماؤں نے کہا کہ بے ہودہ تشدد اور خونریزی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، خاندانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے اور ہمارے اجتماعی مصائب میں اضافہ ہوا ہے۔اے این سی نےحملے کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار اور اس کے چھوٹے بھائی پر بزدلانہ حملے نے ہمیں بے حس اور بے آواز کر دیا ہے۔"ہم بڈگام میں جموں و کشمیر کے پولیس ایس پی او اشفاق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس مصیبت کے وقت میں خاندان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں تشدد کی اس طرح کی کارروائیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔اے این سی نے دونوں بھائیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا