4.3 لاکھ کروڑ روپے قیمت کی 72 گیگا ہرٹزا سپیکٹرم کے لیے لگے گی بولی
ملک کے عوام کو5جی سروس فراہم کرنے کی سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ 5جی اسپیکٹرم کی آن لائن نیلامی کا عمل منگل سے شروع ہو گیا ہے۔ چار بڑی کمپنیاں بشمول ریلائنس جیو، بھارتی ایرٹیل، ووڈافون آئیڈیا اور اڈانی نیلامی کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔4.3 لاکھ کروڑ روپے کے 72جی ایچ زیڈ 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے بولی آن لائن عمل میں ہوگی۔ یہ سلسلہ صبح 10 بجے سے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ 5جی اسپیکٹرم نیلامی کے عمل کا تسلسل آنے والی بولیوں اور بولی دہندگان کی حکمت عملی پر منحصر ہوگا۔
5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے نجی شعبے کی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے 14 ہزار کروڑ روپے کی رقم محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے پاس جمع کرائی ہے، جب کہ اڈانی انٹرپرائزز نے 100 کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی ہے۔ 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کو 70 ہزار کروڑ روپے سے لے کر 1 لاکھ کروڑ روپے تک کی آمدنی متوقع ہے۔درحقیقت ملک میں 5جی موبائل سروس کا تعارف انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ 5جی سروس موجودہ 4جی سروسز سے تقریباً 100 گنا تیز ہوگی۔ 5جی سروس کے تجارتی آغاز کے بعد انٹرنیٹ کے استعمال کا تجربہ کافی حد تک بدل جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 5جی سروسز کے متعارف ہونے سے صحت کی خدمات کے شعبے میں ایک نئے انقلاب کی توقع ہے۔