Urdu News

صدرونائب صدر جمہوریہ نے ماحولیاتی تحفظ کا مطالبہ کیا

ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہندوستانی فطرت کے شعور کی ضرورت

ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہندوستانی فطرت کے شعور کی ضرورت : نائیڈو

نئی دہلی ، 05 جون (انڈیا نیرٹیو)

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہندوستانی فطرت کے شعور کو فروغ دینے پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرنے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ہمیں پائیدار زراعت کی جانب بڑھنا ہوگا ، دوبارہ سے جنگل کاری کرنی ہوگی اور سمندری آلودگی کو روکنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ ہندوستانی روایت میں پنہاں فطرت کے تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان ، تمام جانداروں کی طرح ، فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے‘‘۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک عالمی ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ماحول کو فوسل توانائی کی آلودگی سے بچانے کے لیے صاف ستھری اور قابل تجدید توانائی اور موثر توانائی ٹکنالوجی تیار کی جارہی ہیں ، زمین اور آبی وسائل کو کیمیائی اور شہری آلودگی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صدرونائب صدر جمہوریہ نے ماحولیاتی تحفظ کا مطالبہ کیا

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہفتہ کے روز عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وطن عزیزسے ماحول کی حفاظت کرنے کی اپیل کی۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا ، " فطرت کے مطابق ہم آہنگی اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہندوستان کے اخلاق اور ثقافت کا حصہ رہا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ، جیسے انسانیت کووڈ – 19 کے خلاف لڑ رہی ہے ، ہم پائیدار مستقبل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

نائب صدر نائیڈو نے ٹویٹ کیا ، " یہ عالمی یوم ماحولیات ، آئیے اپنے بگڑتے ماحولیاتی نظام کی حفاظت اور بحالی کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ آئیے ہم اپنے کھیتوں میں پائیدار زرعی طریقوں کی طرف رجوع کریں ، اپنے جنگلات کی بحالی اور سمندری آلودگی کو روکنے کے لئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحول دوست طرز زندگی اپنانا چاہیے ، ان کی توانائی کی کھپت کے بارے میں شعور رکھنا چاہیے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا چاہیے۔ آئیے آج ہم اپنے ماحول کی حفاظت کریں تاکہ ہم کل ایک رہائش پزیر سیارے پر آنے والی نسلوں کوپہنچاسکیں۔

Recommended