Urdu News

اعظم گڑھ: مشتبہ دہشت گرد صباء الدین کیا دکھاوے کے لیے کرتا تھا بنائی کا کام ؟ کیا ہے پورا معاملہ؟

مشتبہ دہشت گرد صباء الدین

اعظم گڑھ، 10 اگست (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے املو مبارک پور گاؤں سے آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ دہشت گرد صباء  الدین کو منگل کو گرفتار کیا گیا۔ یوپی اے ٹی ایس کو ملے ثبوت اور پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ دکھاوے کے لیے گھر میں بنائی کرتا تھا۔ صباء  الدین کی دہشت گرد کے طور پر گرفتاری کی خبر جب گھر پہنچی تو گھر والے حیران رہ گئے۔ بڑے بھائی اور والدہ نے اسے بے قصور قرار دیا ہے۔

اس کے بھائی نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور تمام بھائی مشترکہ خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ صباء  الدین اعظمی پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ ان کے علاوہ دو اور بھائی ضیاء  الدین، نورالدین شادی شدہ ہیں۔ نمبر چار کا بھائی سلیم اور صباء  الدین نے ابھی شادی نہیں کی۔ خاندان کی روزی روٹی کے لیے گھر میں بْنائی کا کام کیا جاتا ہے۔ گھر میں ہی ہینڈلوم لگا  ہوا ہے۔

بھائی نے بتایا کہ صباء  الدین پانچ سال پہلے ممبئی گیا تھا، جہاں ایک مہینہ رہنے کے بعد گھر لوٹ آیا۔ منگل کو اے ٹی ایس نے اس کے بھائی کو گھر سے اٹھایا۔ گھر والوں میں سے کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے دہشت گردوں سے روابط کی وجہ سے اٹھایا گیا تھا۔ اس کا بھائی بے قصور ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ان کا بھائی کسی سیاسی جماعت کا رکن نہیں ہے۔ وہ الیکشن لڑنا چاہتا تھا یا نہیں، پتہ نہیں لیکن الیکشن کے دوران تمام پارٹیوں کے لوگ اس سے ملنے آتے تھے۔ والدہ نے یہ بھی بتایا کہ صباء  الدین ایسے کسی کام میں ملوث نہیں تھا، پولیس نے اسے جھوٹا پھنسایا ہے۔

Recommended