Urdu News

آسام میں وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لیے تذبذب برقرار

سونووال اور ہمنتاکودہلی طلب کیا گیا

سونووال اور ہمنتاکودہلی طلب کیا گیا

گوہاٹی ، 08 مئی (انڈیا نیرٹیو)

آسام میں اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار بی جے پی نے اپنے مخالفین کو شکست دیکر اقتداربچاتولی ہے ، لیکن وزیر اعلیٰ کے عہدے پر پس وپیش ابھی بھی برقرارہے جس کو دیکھتے ہوئے ریاست کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ؟ اس معاملے پر تمام بحث و مباحثے کے بیچ ، بی جے پی کی مرکزی قیادت نے سربانند سونووال اور ڈاکٹر ہمنتا وشوشرما کو دہلی طلب کیا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دہلی میں بحث و مباحثے کے بعد ، ممکن ہے کہ چیف منسٹر کے نام پر اتفاق رائے ہوجائے۔

بی جے پی مرکزی قیادت سے لیکر مقامی رہنما تک بھی وزیر اعلی کے نام پر پس وپیش میں ہیں۔ بی جے پی وزیر اعلیٰ کے نام پر جلدی میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 02 مئی کو انتخابی نتائج آنے کے بعد بھی وزیر اعلی کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔

کل رات بی جے پی کی مرکزی قیادت نے سربانند سونووال اور ڈاکٹر ہمنتاوشوشرما کو دہلی طلب کیا ہے۔ سونووال اور ڈاکٹر ہمنتا اسی جہاز سے ہفتہ کی صبح 07.15 بجے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ آج صبح 10.15 بجے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام یا اتوار کی صبح یہ واضح ہوجائے گا کہ اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔

Recommended