Urdu News

فوجیوں کے لیے خریدے جائیں گے بیلسٹک شیلڈ،ہیلمٹ اور باڈی کیمرہ سسٹم

فوجیوں کے لیے خریدے جائیں گے بیلسٹک شیلڈ،ہیلمٹ اور باڈی کیمرہ سسٹم

ہندوستانی فوج انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے ایک تیز رفتار عمل کے ذریعے 1,600 بیلسٹک شیلڈز ،15,000 بیلسٹک ہیلمٹ اور 7,000 باڈی کیمرہ سسٹم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 فوج نے ہندوستانی کمپنیوں کے لیے ایک لیٹر آف ریکوسٹ (آر ایف آئی) بھی جاری کیا ہے۔ تینوں آلات کو حکومت نے اس ماہ کے شروع میں’ ضروریات کی منظوری‘ دی تھی۔

یہ آلات انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوجیوں کو ایک یقینی برتری فراہم کریں گے۔ فوج کے زیادہ تر انسداد دہشت گردی آپریشن جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں۔

ہندوستانی فوج نے اضافی تحفظ فراہم کرنے والے 15,000 بیلسٹک ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک آر ایف آئی جاری کیا ہے۔

 فوج کے اہلکار اس وقت ٹریننگ اور آپریشنز کے دوران فائبر گلاس ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں ، لیکن انہیں آپریشن کے دوران حفاظت کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ دینے کی ضرورت ہے۔

 بیلسٹک ہیلمٹ تربیت اور آپریشن کے دوران فوجیوں کو تیز رفتار رائفل کی گولیوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہیلمٹ تین سائز میں آتے ہیں، جو 5 میٹر یا اس سے زیادہ کے فاصلے سے چلائی جانے والی گولیوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ان بیلسٹک ہیلمٹ کی تکنیکی زندگی آٹھ سال ہونے کی امید ہے۔

اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوج کی پیش قدمی کو بڑھانے کے لیے 1600 بیلسٹک شیلڈز بھی خریدی جانی ہیں۔

 آر ایف آئی کے مطابق، فوج کو ایک بیلسٹک شیلڈ کی ضرورت ہے جس میں ایک ہارنس ہو ، جو آپریشن کے دوران گولہ بارود کے دھماکوں سے تحفظ فراہم کرے۔

ماڈیولر بیلسٹک شیلڈ فوجیوں کے چہرے کو تحفظ فراہم کرنے کے قابل ، 20 کلو وزنی اور پورٹیبل ہونا چاہیے۔ اس کی تکنیکی زندگی کم از کم پانچ سال ہونی چاہئے۔

Recommended