Categories: قومی

مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نے سب سے تعاون کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز تمام ممبران پارلیمنٹ اور پارٹیوں سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کی کارروائی کو درست ڈھنگ سے چلانے میں تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مانسون کا موجودہ سیشن نتیجہ خیز ثابت ہو اور عوام کو بھی اپنی دلچسپی کے امور پر جوابات ملے۔ اس کے لئے حکومت نے اپنی طرف سے پوری تیاری کرلی ہے۔

آج پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کورونا ویکسی نیشن، کورونا وبا اور پارلیمنٹ کو درست طریقے سے چلانے کی کارروائی سے متعلق موضوعات پر اپنا مؤقف رکھا۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ پرامن ماحول میں عوامی مفادات سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حکومت کو فراہم کرنے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہا ’میں اراکین پارلیمنٹ اور تمام جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایوان میں حکومت سیتیکھے سوالات پوچھیں، لیکن پرامن ماحول میں، حکومت کو بھی جواب دینے کا موقع دیں۔ ان سوالات سے ملک کی جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔ سرکاری کاموں پر عوامی اعتماد میں اضافہ اور ملک کی ترقی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔

پارلیمنٹ2021کے مانسون اجلاس کےآغاز کے موقع پروزیراعظم کے بیان کا متن

ساتھیوں ، آپ تمام ہی حضرات کو خوش آمدید، مجھے امید ہے کہ آپ سب نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لے لی ہوگی۔ لیکن اس کے باوجود، میری آپ سب دوستوں سے بھی گزارش ہے ، ایوان کے بھی تمام ساتھیوں سےدرخواست کرتا ہوں کہ وہ کورونا کے تمام تر پروٹوکالز پرعمل کرنے میں اپنا بھرپورتعاون کریں۔ اب یہ ویکسین بازوؤں پر لگائی جاتی ہے،اور جب یہ ویکسین بازوؤں پرلگائی جاتی ہے تو ہر کوئی باہوبلی بن جاتا ہے۔ اور کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے باہوبلی بننے کا واحد راستہ اپنے بازوؤں پر ٹیکہ لگاناہے۔

اب تک 40 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں باہوبلی بن چکے ہیں۔ یہ کام انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ یہ وبائی بیماری ہے اور ایک ایسی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لےرکھا ہے، پوری انسانیت کو اپنی زدمیں لےلیا ہے۔ اور اسی وجہ سے ہم چاہتے ہیں کہ اس وبائی بیماری کے بارے میں پارلیمنٹ میں بامعنی اور نتیجہ خیز گفتگو ہونی چاہئے، ترجیحات کی بنیاد پر اس سے متعلق مباحثے ہونے چاہیےاور تمام تر عملی تجاویز یہاں موجود سارےمعزز ممبران پارلیمنٹ کے ذریعہ پیش کی جانی چاہئے تاکہ اس تعلق سے بہت ساری نئی چیزیں سامنے  آسکیں۔ وبائی امراض کے خلاف جدید طرز کی سوچ سامنے آسکے ،اگر کچھ کوتاہیاں رہ گئی ہیں، تو انہیں بھی درست کیا جا سکتا ہے اور اس لڑائی میں سب ساتھ مل کر آگے  بڑھ سکتے ہیں۔

میں نے ایوان کےتمام لیڈروں سے بھی درخواست کی ہے کہ اگر وہ کل شام کو وقت نکالیں تو میں ان کو بھی وبائی امراض سے متعلق تمام تفصیلات و معلومات فراہم کرانا چاہتا ہوں۔ ہم ایوان کے تمام رہنماؤں سے ایوان کے ساتھ ساتھ ایوان کے باہر بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں کیونکہ میں مستقل طور پر وزرائے اعلی سے ملتا رہتا ہوں۔ ہر طرح کے بحث و مباحثے اور طرح طرح کے تبادلہ خیال مختلف فورمز پر ہورہے ہیں۔ لہذا میں فلور لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ اگرایوان کی کاروائی  چل رہی ہے تو پھر میسرسہولتوں سے فائدہ اٹھائیں، ایک دوسرے کے روبرو ہوں اور سب ساتھ مل کر بات چیت کریں گے۔

دوستوں، ایوان کی کاروائی نتیجہ خیز ہونی چاہئے، بامعنی اور مثبت مباحثےکے لیے وقف ہونا چاہیے، حکومت ان تمام سوالوں کے جوابات دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے جو ملک کے عوام چاہتے ہیں۔ میں نے تمام معزز اراکین پارلیمان، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ وہ تیزوتندسوالات پوچھیں، مشکل سوالات پوچھیں لیکن حکومت کو پرسکون ماحول میں جواب دینے کا موقع بھی دیں۔ کیوں کہ عوام کے سامنےسچائی کے پہنچنے سے جمہوریت کو بھی تقویت ملتی ہے، عوام کا اعتماد بھی بڑھتا ہے اور ملک کی ترقی کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے۔

دوستوں، اس سیشن میں اندر کے انتظامات پہلے کی طرح نہیں ہیں، ہم میں کا ہر فرد ساتھ بیٹھ کر کام کرنے والاہے کیوں کہ تقریباً ہر ایک کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ میں ایک بار پھر آپ تمام ساتھیوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنا خیال رکھیں۔ اور آئیے ہم سب ملک کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago