Urdu News

بنگلوروکا آسمان نئے ہندوستان کی فوجی طاقت کا گواہ:وزیراعظم نریندرمودی

وزیراعظم نریندرمودی

 ایرو انڈیا اب صرف ایک شو نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا بھی ایک نمائش ہے

نئی دہلی، 13 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کو بنگلورو میں ایرو انڈیا  کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ بنگلورو کا آسمان نئے ہندوستان کی فوجی طاقت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ بنگلور کا آسمان گواہی دے رہا ہے کہ نئی بلندیاں ہی نیو انڈیا کی حقیقت ہیں۔

آج ملک نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور ان سے بھی آگے جا رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب اسے محض ایک نمائش   سمجھا جاتا تھا، لیکن برسوں سے ملک میں ایسا  چل رہا تھا مگر اب تاثر بدل گیا ہے۔ آج یہ صرف ایک شو نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مظاہرہ بھی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ‘انڈیا پویلین’ کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں تقریباً 100 ممالک کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ ہندوستان پر دنیا کا اعتماد کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اس نمائش میں ہندوستان اور دنیا کے 700 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ ایرو انڈیا ایک نئے ہندوستان کے نئے وزن کی عکاسی کرتا ہے۔

ایک وقت تھا جب اسے محض ایک شو سمجھا جاتا تھا۔ ملک نے پچھلے کچھ سالوں میں اس تاثر کو بدل دیا ہے۔ آج یہ صرف ایک شو نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مظاہرہ بھی ہے۔ یہ ہندوستانی دفاعی صنعت کے دائرہ کار اور ہمارے اعتماد کو بھی توجہ میں لاتا ہے۔ ہم اصلاحات کی راہ پر ہر شعبے میں انقلاب لا رہے ہیں۔ وہ ملک جو دہائیوں تک سب سے بڑا دفاعی درآمد کنندہ تھا، اب دنیا کے 75 ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کر رہا ہے۔

Recommended