قومی

ہندوستانی ریلویز نے 2022-23 میں 1512 ایم ٹی کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ حاصل کی

ہندوستانی ریلوے نے مالی سال 2022-23 میں فریٹ بزنس سے، پیداوار کے لحاظ سے اپنی ریکارڈ شدہ تاریخ میں اب تک کی بہترین کارکردگی درج کی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی ریلوے (آئی آر) نے 1512 ایم ٹی  کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ حاصل کی ہے جبکہ7 فیصد کے اضافے کے ساتھ مالی سال 2021-22 میں 1418 ایم ٹی  کی سابقہ بہترین کامیابی حاصل کی گئی تھی اس بار 94ایم ٹی  کی اضافی لوڈنگ ہوئی ہے۔

• مندرجہ ذیل گراف پچھلے 5 سالوں میں فریٹ لوڈنگ کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

ہندوستانی ریلوے کے مال بردار ٹرانسپورٹ یونٹ یعنی این ٹی کے ایم (نیٹ ٹن کلو میٹر) نے بھی پہلی بار 900 بلین کے نشان کو عبور کرنے کے لیے 10 فیصد کی متاثر کن شرح نمو حاصل کی ہے جو مالی سال 2022-23 میں 903 بلین ، این ٹی کے ایم تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گذشتہ سال یہ  820 بلین ، این ٹی کے ایم تھی ۔

آئی آر  نے کوئلے میں 74.6 ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ہے، اس کے بعد 8.7 ایم ٹی دیگر سامان کا نمبر ہے ۔

اس کے بعد 5.6 سیمنٹ اور کلینکرز ہیں ، اس نے 7.1  ایم ٹی کھاد،5 ایم ٹی کنٹینرز اور 4 ایم ٹی، پی او ایل کی لوڈنگ کی ہے ۔

بجلی اور کوئلے کی وزارت کے ساتھ قریبی تال میل میں پاور ہاؤسز کو کوئلے کی سپلائی بڑھانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششیں مالی سال 2022-23 میں آئی آر کی مال برداری کی کارکردگی کی کلیدی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ مالی سال 2022-23 میں پاور ہاؤسز پر کوئلے کی لوڈنگ (گھریلو اور درآمدی دونوں) میں 84 ایم ٹی کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ 569 ایم ٹی کوئلہ پاور ہاؤسز میں منتقل کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ سال 485 ایم ٹی تھی ، یعنی اس میں  17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاور ہاؤسز تک کوئلے کی نقل و حمل میں بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ، آٹوموبائل لوڈنگ میں اضافہ مالی سال 2022-23 میں فریٹ بزنس کی ایک اور خاص بات ہے اور مالی سال 2022-23 میں 5527 ریک لوڈ کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 3344 ریک تھی۔اس طرح اس میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago