قومی

راہل گاندھی کی طرف سے سورت کی عدالت میں چیلنج،کیا کانگریس لیڈر کو ملے گی راحت؟

نئی دہلی، 03 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج سورت (گجرات) کی عدالت کے ذریعہ سنائی گئی دو سال کی سزا کو چیلنج کریں گے۔ وہ دوپہر کے بعد سورت سیشن کورٹ میں 2019 کے مجرمانہ ہتک عزت کیس میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ اس دوران قومی راجدھانی میں راہل کے گھر ان سے ملنے ان کی ماں سونیا گاندھی پہنچیں۔

سورت میں پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس کی حکومت والی تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر بڑے لیڈران کے علاوہ ریاستی یونٹ کے لیڈروں کے موجود ہونے کا امکان ہے۔

راہل کے وکلا  نے کہا کہ سورت کی سیشن عدالت سے سزا کو معطل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ توقع ہے کہ راہل تقریباً دو بجے تک سورت پہنچ جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 23مارچ کو سورت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے ایک تبصرہ کے سلسلے میں دائر مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے راہل کو تعزیرات ہند کی دفعہ 499 (ہتک عزت) اور 500 (کسی شخص کی مجرمانہ ہتک عزت کے مجرم کی سزا) کے تحت مجرم قرار دیا۔

تاہم، عدالت نے اسی دن کانگریس لیڈر کو ضمانت دے دی تھی اور سزا پر عمل درآمد پر 30 دن کے لیے روک لگا دی تھی تاکہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر سکیں۔ اس کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے 24 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے راہل گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago