قومی

بہار تشدد: بہار میں اب تک 112 گرفتار ، پانچ اضلاع زد میں

وزیر داخلہ کی گورنر سے بات چیت، تشدد سے متاثرہ اضلاع میں سینٹرل فورس کی 10 کمپنیاں کی گئی تعینات

 بہار میں رام نومی کے دن روہتاس ضلع کے سہسرام اور نالندہ ضلع کے بہا رشریف میں تشدد کی آگ میں بہار ابھی بھی تک جل رہا ہے۔ یہ آگ ریاست کے تین دیگر اضلاع تک بھی پہنچ چکی ہے۔

مونگیر ، بھاگلپور اور مظفر پور میں بھی تشدد کی اطلاعات ہیں۔ بہار تشدد میں اب تک 112 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں تشدد سے متاثرہ سہسرام سے 32 اور بہار شریف سے 80 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر اتوار کی شام 5 بجے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کی پریس کانفرنس بھی ہونے والی ہے۔

ہفتہ کی رات سہسرام اور بہار شریف میں پھر سے تشدد میں 9 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ان میں سے کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ شیر گنج علاقہ میں ایک مذہبی مقام کے باہر بم پھینک دیا گیاتو وہیں نالندہ میں بھی فائرنگ اور بم بازی کی واردات کو انجام دیا ہے۔ اس میں ایک کی موت ہوگئی ہے۔

سہسرام اور بہار شریف میں ماحول بگڑنے پر انتظامیہ نے بھی سختی بڑھا دی ہے۔ دفعہ 144 لاگو ہے۔ یہاں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ ہر تفصیل پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ خود ایس پی اور ڈی ایم فورس کے ساتھ کیمپ کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تشدد کے بارے میں گورنر راجندر ارلیکر سے فون پر بات کی۔ بہار میں مرکزی نیم فوجی دستوں کی 10 کمپنیاں متاثرہ اضلاع میں بھیجی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ اب ہندوو?ں کے لیے ا?زادی سے عبادت اور جلوس نکالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو استعفیٰ دینا چاہئے۔

بھاگلپور کے نوگچھیا کے کھرک پور تھانہ علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو پارٹیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ لڑائی میں ایک طرف سے ایک خاتون شدید زخمی ہے۔ ایس ڈی او اتم کمار ، ایس ڈی پی او دلیپ کمار سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ نوگچھیا کے ایس پی سوشانت کمار سروج نے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مونگیر کے گدھیرام پور میں ہفتہ کے روز مورتی وسرجن کے دوران جھگڑا ہوا۔ شرپسندوں نے پتھراؤکیا۔ اس پر مقامی لوگوں اور وسرجن کے لیے جانے والے لوگوں میں پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ دو گاو?ں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم ، ڈی ایس پی سمیت کئی تھانوں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے تھے۔

مظفر پور ضلع کے ساکرا تھانہ علاقے کے رام پور بکھری گاؤںمیں انتظامیہ نے دیر رات دو گروپوں میں تصادم ، پتھراؤاور آتش زنی کے بعد حالات پر قابو پایا۔ یہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔ معاملے میں ایس ڈی او ایسٹرن گیان پرکاش نے بتایا کہ حالات پرامن اور قابو میں ہیں۔ یہ بھی کہا کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈی ایس پی ایسٹ منوج پانڈے نے کہا کہ انتظامیہ نے عوام کے تعاون سے ماحول کو کنٹرول کیا ہے۔

کچھ سماج دشمن عناصر اس صورتحال کو کوئی اور شکل دینے کی کوشش کر رہے تھے ، ان کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ افواہ میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ انتظامیہ کی ٹیم شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago