Urdu News

کسی شخص کو کامیاب بنانے کا بہترین طریقہ اسے جوابدہ بنانا ہے: نائب صدر

آئی آر ایس افسران کے 75ویں بیچ کے آفیسر ٹرینیزکی نائب صدر سے ملاقات

آئی آر ایس افسران کے 75ویں بیچ کے آفیسر ٹرینیزکی نائب صدر سے ملاقات

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو ملک کی ترقی کے لیے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو کامیاب بنانے کا بہترین طریقہ اسے جوابدہ بنانا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر آج IRS افسران کے 75ویں بیچ کے آفیسر ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ حکومتی اصلاحات نے نظام کو منصفانہ اور شفاف بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ایک ماحولیاتی نظام بنایا گیا ہے جس میں ہندوستانی آئین کی تمہید میں درج نظریات کو مجسم کیا جا رہا ہے۔”

دھنکھڑ نے تربیت یافتہ افسروں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں پرعزم اور بے خوف ہونا سکھایا۔ انہوں نے نوجوان پروبیشنرز کو بتایا کہ سچائی، شفافیت اور ایمانداری کی طاقت ناقابل تسخیر ہے۔ ‘زیادہ حکمرانی اور کم حکومت’ کے حکومت کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب سے بڑی خوشی اور اطمینان سماج کو واپس دینے اور لوگوں کی خدمت کرنے میں ہے۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے پرنسپل سکریٹری پی سی مودی، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین نتن گپتا، انڈین ریونیو سروس کے 75ویں بیچ کے افسر ٹرینی اور این اے ڈی ٹی کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

Recommended