Urdu News

بہتر عوامی سہولیات عیش و آرام کی نہیں، بلکہ جدید زندگی کی ضرورت ہیں: وزیر اعظم مودی

@PMO India

نئی دہلی، 17جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ بہتر عوامی سہولیات عیش و عشرت نہیں بلکہ جدید زندگی کی ضرورت ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے ان کی ترقی پر زور نہیں دیا تھا، لیکن اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعہ ان کی ترقی پر خصوصی زور دیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے جمعہ کے روزویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات میں تزئین کاری کے ذریعہ تعمیر کئے گئے ملک کے پہلے ترقی یافتہ جدید ترین ریلوے اسٹیشن اور گجرات میں ٹرینوں کوہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔  وزیر اعظم مودی نے اس تقریب کے دوران گجرات سائنس سٹی میں ایکواٹکس اور روبوٹکس گیلری اور نیچر پارک کا بھی افتتاح بھی کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے قبل عوامی مقامات کو’لگزری‘تصور کرتے ہوئے انہیں شہری ترقی میں شامل  نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر صرف ایک 'کنکریٹ اسٹرکچر' نہیں ہے بلکہ ان کا اپنا 'کیریکٹر' بھی ہوتاہے۔ آج کے دور میں لوگوں کو بہتر عوامی مقامات کی ضرورت ہے۔ ان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آج بہت سارے شہری منصوبے تیار ہورہے ہیں۔ ماضی میں شہر کی آبادی کو ان عوامی مقامات سے دور رکھاگیا تھا۔

وزیر اعظم مودی گجرات میں شہری سہولیات سے متعلق کچھ منصوبوں مثلاًسابرمتی ریور فرنٹ اور کاکریہ جھیل کی مثال دیتے ہوئے  اپنی بات رکھ  رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا کی ترقی کی گاڑی بیک وقت دو پٹریوں پرایک ساتھ چلتے ہوئے ہی  آگے بڑھے گی۔ ایک ٹریک جدیدیت کی، دوسرا ٹریک غریبوں، کسانوں اور متوسططبقے کی فلاح و بہبود کا ہے۔

مودی نے مزید کہا کہ 21 ویں صدی کا ہندوستان خواہشات اور جواں احساسات  سے لبریز ہے۔ وہ سائنس لینڈ اسکیپ اور رابطہ کی سہولیات چاہتے ہیں اور یہ نئے ہندوستان کی  ایک اور کڑی ہے۔ مودی نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ ان کے آج افتتاح کی گئی شہری سہولیات سے متعلقہ تصاویر بھارت اور گجرات کی ہیں۔

گجرات میں سائنس سٹی سے متعلق منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سائنس سٹی ہمیں  ری کریئیشناورکریئیٹیوٹیص سے جوڑتی ہے۔ یہ بچوں کو کھیل کوداور تفریح کا مقام دیتے ہوئے انہیں  تخلیقی طور پر تیارکرتی ہے۔ بچوں کو ان عوامی سہولیات سے کئی متبادل دستیاب ہوں گے۔

ریلوے منصوبوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اکیسویں صدی کے ہندوستان کی ضروریات  20 ویں صدی کے طریق کار کے ذریعے پوری  نہیں ہو سکتی ہیں۔ لہذا، ریلوے میں ازسرنو اصلاح کی جارہی ہے۔ آج، ریلوے کی توسیع کے ساتھ ساتھ، اس کی سہولیات کی ترقی پر بھی خصوصی زور دیا جارہا ہے۔ 'ہوریزونٹل' (توسیع) کے ساتھ 'ورٹیکل' (سہولت)کی ترقی آج ریلوے کی اہم  ترجیح ہے۔ ریلوے نہ صرف ایک سروس ہے بلکہ ایک 'اثاثہ' ہے اور اسے اسی طرح ترقی دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ریلوے کی ساکھ، صفائی، حفاظت اور رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں ڈیڈیکیٹیڈکوریڈور کے ذریعہ ٹرینوں کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

Recommended