بھروچ ( گجرات )10؍ اکتوبر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھروچ کے آمود میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔
وزیراعظم نے جمبوسر میں بلک ڈرگ پارک، داہیج میںگہرے سمندر میں پائپ لائن پروجیکٹ، انکلیشور ہوائی اڈے کے فیز 1 اور انکلیشور اور پنولی میں کثیر سطحی صنعتی شیڈز کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے کئی پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا جو گجرات میں کیمیکل سیکٹر کو فروغ دیں گے جن میں جی اے سی ایل پلانٹ، بھروچ انڈر گراؤنڈ ڈرینیج اور آئی او سی ایل دہیج کویالی پائپ لائن شامل ہیں۔
شروع میں، وزیر اعظم نے جناب ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ ملائم سنگھ جی کے ساتھ میرا رشتہ بہت خاص رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے ا علی کی حیثیت سے جب ہم ایک دوسرے ملتے تھے تو باہمی احترام اور قربت کا احساس ہوتا تھا”،۔
وزیر اعظم کے امیدوار بننے کے بعدانہیں یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے رابطہ کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ ملائم سنگھ جی کے آشیرواد اور مشورے کے الفاظ اب بھی ان کے لیے بہت اہم ہیں۔
جناب مودی نے گزشتہ لوک سبھا کے آخری اجلاس میں ملائم سنگھ جی کے آشیرواد کو بھییاد کیا جہاں سبکدوش ہونے والے رہنما نے بغیر کسی سیاسی اختلاف کے 2019 میں وزیر اعظم مودی کی واپسی کی پیشین گوئی کی تھی۔
ان کے مطابق ملائم سنگھ جی ایک ایسے رہنما ہیں جو سب کو ساتھ لے کر چلتے تھے۔’’آج، گجرات کی اس سرزمین سے اور ماں نرمدا کے کنارے سے میں ملائم سنگھ جی کو پوری عقیدت کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔