قومی

بھروچ کو گجرات اورہندوستان کی ترقی میں ایک کلیدی رول ادا کرنا ہے: مودی

 بھروچ ( گجرات )10؍ اکتوبر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھروچ کے آمود میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔

وزیراعظم نے جمبوسر میں بلک ڈرگ پارک، داہیج میںگہرے سمندر میں پائپ لائن پروجیکٹ، انکلیشور ہوائی اڈے کے فیز 1 اور انکلیشور اور پنولی میں کثیر سطحی صنعتی شیڈز کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے کئی پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا جو گجرات میں کیمیکل سیکٹر کو فروغ دیں گے جن میں جی اے سی ایل پلانٹ، بھروچ انڈر گراؤنڈ ڈرینیج اور آئی او سی ایل دہیج کویالی پائپ لائن شامل ہیں۔

شروع میں، وزیر اعظم نے جناب ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ  ملائم سنگھ جی کے ساتھ میرا رشتہ بہت خاص رہا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ وزرائے ا علی کی حیثیت سے جب ہم  ایک دوسرے ملتے تھے تو باہمی احترام اور قربت کا احساس ہوتا تھا”،۔

وزیر اعظم کے امیدوار بننے کے بعدانہیں یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے رابطہ کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ ملائم سنگھ جی کے آشیرواد اور مشورے کے الفاظ اب بھی ان کے لیے بہت اہم ہیں۔

 جناب مودی نے گزشتہ لوک سبھا کے آخری اجلاس میں ملائم سنگھ جی کے آشیرواد کو بھییاد کیا جہاں سبکدوش ہونے والے رہنما نے بغیر کسی سیاسی اختلاف کے 2019 میں وزیر اعظم مودی کی واپسی کی پیشین گوئی کی تھی۔

ان  کے مطابق ملائم سنگھ جی ایک ایسے رہنما ہیں جو سب کو ساتھ لے کر چلتے تھے۔’’آج، گجرات کی اس سرزمین سے اور ماں نرمدا کے کنارے سے میں ملائم سنگھ جی کو پوری عقیدت کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago