Urdu News

دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں بڑا حادثہ، چار منزلہ عمارت منہدم

دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں بڑا حادثہ

دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں  بڑا حادثہ، چار منزلہ عمارت منہدم

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے سبزی منڈی علاقے(Sabzi Mandi Area) میں چار منزلہ عمارت منہدم(Four-Storey Building Collapses) ہونے کی خبر ہے۔ جب کہ اس حادثے میں کئی لوگوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق، راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ وہیں اب تک ایک آدمی کو ملبے سے نکالا گیا ہے، جس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

حادثہ کی وجہ سے آس پاس کے علاقے مں ہنگامہ مچ گیا ہے اور اس وقت موقع پر پولیس کے ساتھی کافی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس حادثے کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کو بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اب تک ایک آدمی کو ریسکیو کیا گیا ہے، لیکن ملبے میں کئی لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ ہم آس پاس کے لوگوں سے اطلاعات جمع کر رہے ہیں۔

Recommended